کوئٹہ،کلچرڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، فنکارویلفیئر فنڈ میں سفارشی اور نان فنکاروں کی بھرمار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) فن کار نمائندہ کمیٹی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے چھ ماہ سے کوئی نشست تک نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے میڈیکل کی مد میں ملنے والی رقم سے غریب بیار فنکار تا حال محروم ہیں اور فن کار ویلفیئر فنڈ میں نئے نام جو فائنل ہو چکے ہیں تا حال منٹس پر سائیں کے منتظر ہیں باخبر ، ذرائع کے مطابق اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب کلچر ڈیپارٹمنٹ فائل شد ولسٹ میں اپنے من پسند اور سفارشی اور نان فنکاروں کو شامل کرنا چاہتا تھا مگر کمیٹی کے چندممبران نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم تمام اقدام نہیں اٹھا سکتے اور مستحق فنکاروں کا پی سی سرمایہ دار ، کاروباری ، سفارشی اور نان فنکار میں تقسیم نہیں ہونے دینگے ، جس کی وجہ سے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران نے سخت برہمی کا اظہار کیا جو اختلافات کی اصل وجہ بنی ، واضح رہے سابق کمیٹی ممبران کے چند ارکان جن میں بڑے سینئر فنکار شامل ہیں اور کلچر ڈپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ اور آپس کی ہم آہنگی نے کرپشن کے سب ریکارڈ توڑ دیئے جس کی وجہ سے بہت سارے غیر مستحق افراد کے نام فن کار ویلفیئر فنڈ میں شامل کیے گئے اس کے علاوہ مذکورہ فنڈ میں سرکاری ملازم ، صاحب حیثیت افراد کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے مستحق فن کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں