انڈونیشیا،مسجد کی تزئین و آرائش کے دوران آگ لگنے سے مینار گرگیا

جکارتا(مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا میں مسجد کی تعمیرنوکے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بڑا مینار گر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامک سینٹر کی جامع مسجد کی دوبارہ تزئین و آرائش کے دوران آگ لگ گئی جس سے مسجد کا بڑا مینار گر گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بڑا مینار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ اسلامک سینٹر کے کمپلیکس میں مسجد کے ساتھ تعلیمی، کمرشل اور ریسرچ مراکز بھی واقع ہیں۔ مسجد کا بڑا مینار گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں