الشیخ جراح کے محاصرے کیلئے اسرائیل نے آباد کاری کے تین منصوبے تیار کر لیے

بیت المقدس (انتخاب +صباح نیوز)اسرائیل نے بیت المقدس میں اسرائیلی میونسپلٹی کی آباد کاری کے تین منصوبے تیار کر لئے ،اس میں ایک نئی رہائشی عمارت، سیٹلمنٹ یونٹس اور تجارتی عمارتوں کا قیام شامل ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آباد کاروں کے لئے ایک نئی رہائشی عمارت کی تعمیرایک موجودہ عمارت کو مسمار کر کے اس کی جگہ دوسری عمارت کا قیام، نیز ایک تجارتی عمارت کا قیام شامل ہے جو الشیخ جراح کے قریب ہوگی۔ان منصوبوں کے پیچھے اور پردے کے پیچھے، نام نہاد اسرائیل لینڈ فنڈہے جس کی بنیاداسرائیل کے ڈپٹی میئر اریہ کنگ نے رکھی تھی۔فنڈ کے اہلکار فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرنے میں سرگرم ہیں، جعلسازی دستاویزات اور ٹائٹل ڈیڈز بنا کر فروخت اور خریداری کے جعلی معاہدے تیار کر کے وہ دھوکے سے فلسطینیوں کی اراضی پرقبضہ کررہے ۔ اسرائیل حکام مسلسل الشیخ جراح محلے کو آباد کاروں اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے شدید حملوں اور اشتعال انگیز دراندازیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کے گھروں پر قبضہ کرنے اور اس کے مکینوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ انہیں زبردستی وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں