سنی اتحاد کونسل کے وفد کی عمران خان سے ملاقات، لانگ مارچ سمیت دیگر امور پر حکمت عملی مرتب
لاہور (انتخاب نیوز) سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علما ءبورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں 30 سے زائد مفتیانِ کرام کے وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں تفصیلی ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سینیٹر شبلی فراز سمیت بھی موجود تھے۔مفتیانِ کرام نے عمران خان کی اسلام کے حوالہ سے تاریخی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے الگ سے بھی ون ٹو ون ملاقات کی ۔ملاقات میں لانگ مارچ اور موجودہ صورتحال پر حکمت عملی مرتب کی گئی۔عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔
Load/Hide Comments


