صدراور وزیراعظم کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ملک کی نامور شخصیات کی جانب سے مسلسل سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے‘۔عارف علوی نے ارشد شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی صحافی ارشد شریف کی افسوس ناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بذریعہ ٹوئٹر ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ صحافی ارشد شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحافی کے غمزدہ اہلخانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں