جیوانی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوں کو50گھنٹے گزرنے کے باوجود نکالا نہ جا سکا
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں ساحل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے پانچ بچوں کو50گھنٹے گزرنے کے باوجود نکالا نہ جا سکا ، ضلعی انتظامیہ اور مشینری کی موجودگی کے باوجود امدادی کارروائیاں مکمل نہ ہوسکیں ۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق اتوار کی شام جیوانی کے ساحلی علاقے میں پکنک منانے اور مچھلی کے شکار کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچے سمیت چھ افراد دب گئے تھے، حادثہ کے بعد ایک بچے کی لاش پہاڑی تودے سے نکال لی گئی تھی تاہم دیگر پانچ افراد کو نکالنے کےلئے کوشش جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ریحان بلوچ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن بدھ کو بھی جاری رہے گا ۔
Load/Hide Comments


