سندھ بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217کیسزرپورٹ
کراچی(انتخاب نیوز)سندھ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 217 کیسزرپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 217 کیسزرپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کیسز میں سے 134 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع وسطی میں 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع شرقی میں 27، ضلع کورنگی میں بھی 27 جبکہ ضلع جنوبی میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع ملیر میں7، غربی 4 اور ضلع کیماڑی 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ کے دوسرے شہروں حیدرآباد میں 64، میرپور خاص میں 16، شہید بے نظیر آباد میں 2 اور سکھر میں صرف1 کیس رپورٹ ہوا۔
Load/Hide Comments


