واشک، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول گواشانک بنیادی سہولیات سے محروم

واشک (نمائندہ انتخاب) واشک کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واقعہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول گواشانک واشک آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اسکول تین سو سے زائد طلبہ پر مشتمل ہے اور 2021ءمیں اسکول میں ایک کروڑ کی لاگت سے کمروں کی تعمیر کے لیئے ٹینڈر ہوئے مگر دو سال گزرنے کے باوجود اسکول کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا، تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث بچے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اسکول میں پانی ناپید ہے، اسکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسکول میں واش رومز نہیں، محکمہ کی جانب سے برسوں گزرنے کے باوجود اسکول کا اپ گریڈیشن نہ ہوسکا جسکے باعث طلباءکو مشکلات کا سامنا ہے، گورنمنٹ مڈل اسکول گواشانک میں تعمیر و مرمت نام کا کوئی چیز نہیں جسکے باعث طلباءکی تعلیم شدید متاثر ہے، جبکہ حالیہ سیلاب میں اسکول کے کمروں کی چھت بھی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ واشک کے سماجی حلقوں نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اور صوبائی وزیر تعلیم اور ایم پی اے واشک سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ مڈل اسکول گواشاناک کے نامکمل تعمیراتی کام کو مکمل کرکے اسکول میں پانی واش رومز اور درپیش بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں