لسبیلہ سے 17 سالہ سعود ناز اور اس کے کزن کامران نور کو جبری لاپتہ کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے 17 سالہ سعود ناز کو لاپتہ کردیا گیا، سعود کے کزن کامران نور کو بھی گزشتہ روز وندر سے سعود کے ساتھ لاپتہ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 7 بلوچ نوجوانوں کو اغوا کیا گیا جنکی شناخت جابر ولد پذیر، نجیب اللہ ولد حسین، شفقت ولد عبدالرحیم کراچی سے چاکر سکنہ بلیدہ ، فیصل ولد رمضان سعود ناز اور اس کے کزن کامران نور کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے لاپتہ سعود ناز کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سعود ناز کم عمر ہے اور وہ کسی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ سعود ناز کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں