کوئٹہ میں گیس کی عدم فراہمی، سلو میٹر چارجز اور لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام علمدار روڈ کوئٹہ میں گیس کی عدم فراہمی اور سلو میٹر چارجز اور لوڈ شیڈنگ خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور گیس چاجز کے نام پر ظالمانہ بل بھیجنے کے خلاف جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ میں ہزارہ قوم کے لفراد کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ جلسہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ آنجمن اتحاد ہزارہ کے حسن علی ہزارہ کلثوم نیاز بلوچ حاجی جانان بلوچ نے خطاب کیا اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی کونسلر حاجی جانان بلوچ نے بی این پی مینگل سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جان محمد بلیدی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل بلوچستان میں فساد کی جڑ ہیں انہوں نے روز اول سے بلوچستان کے عوام کا استحصال کیا بلوچستان کے گیس کا بے بہا خزانہ بے دردی سے لوٹا بعد ازاں مشرف کے ساتھ مل کر بلوچستان کو آگ اور خون کے سمندر میں دھکیل دیا آج بھی یہ کمپنی اپنے گھناونے حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے جان بلیدی نے واضع کیا کہ بلوچستان آدھا پاکستان اور ایک اہم قومی وحدت ہے کوئی کالونی نہیں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے بصورت دیگر اہل بلوچستان اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ 1952 میں بلوچستان سے گیس نکلا 70 سال گزرنے کے باوجود بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ بھی گیس سے محروم ہے اندرون بلوچستان کیا حال ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مری آباد علمدار روڈ سمیت کوئٹہ اور بلوچستان میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے واضع کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے گونگھے بہرے اور اندھے مسلط کردہ نام نہاد نمائندوں سے یہ امید نہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق پر بات کریں ان کو صرف کمیشن سے کام ہے اس لیے اہل بلوچستان سراپا احتجاج ہے نیشنل پارٹی بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کا قومی جماعت ہے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے مجموعی عوام کو یکجا کرکے بلوچستان کو موجودہ صورتحال سے نجات دلایں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں