ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزار 151 ہوگئے، 873 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments


