ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم اور جنوبی افریقا کی کپتانی ٹیمبا باوما کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان ٹیم گروپ ٹو میں اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
Load/Hide Comments