تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے مدعی کی موجودگی میں پولیس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا گیاہے، افتخار دانی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ مدعی کی موجودگی میں پولیس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا گیاہے۔ اپنے بیان میں افتخار درانی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ مدعی کی موجودگی میں پولیس کی مدعیت میں پرچہ درج کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ سانحہ وزیرآباد میں گیارہ بندوں کو گولیاں لگیں ایک بندہ شہید ہوا تاہم ریاست کو مدعی نظر نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کےساتھ ایسا کھلواڑ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھا گیا،عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ طاقتور حلقوں نے ملک کو کیسے یرغمال بنایا ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف اسی طرح ماڈل ٹاون کیسیز میں نامزد تھے تاہم انکا آج تک قیصلہ نہیں ہوا،قوم گواہ رہےجان کا تحفظ قوم پر فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں