غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہو نے والے 122افغان مہاجرین گرفتار

کراچی(انتخاب نیوز)غیر قا نونی طور پر سندھ میں داخل ہو نے والے 122 افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی جانب سے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے ترجمان رینجرز نے کہا کہ 122 افغان شہری مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔انہیں تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی دستاویزات نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ انہیں قانونی کارروائی اور افغانستان واپسی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں