میڈیا پر پارٹی کیخلاف بیان دینے پرمیجر (ر) خرم حمید روکھڑی پی ٹی آئی سے فارغ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ پی ٹی آئی کے میانوالی کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی، انہوں نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی کے مؤقف کے خلاف بات کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھاکہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔
Load/Hide Comments


