ٹی 20 ورلڈکپ، چھت والے اسٹیڈیم میں فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک) چھت والے اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔میلبورن میں ہی چھت والے دوسرے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ نہ ہونے کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ ممکن نہیں رہا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل ایم سی جی میں کھیلا جانا ہے، مارول اسٹیڈیم میں چھت تو موجود ہے مگر وہاں گذشتہ دنوں موٹر کراس ہوئی تھی، فی الحال ڈراپ ان پچ ہی موجود نہیں۔لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھی نشریات اور ٹکٹوں کی تبدیلی سمیت بہت کچھ کم وقت میں کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں