سپریم کورٹ،صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج جمعرات 24 نومبر کو معاملہ کی سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہوں گے۔ عدالت عظمی کی طرف سے از خود نوٹس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل،ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں