ٹرمپ کی ہولوکاسٹ کے مخالف خیال رکھنے والے سنگر سے ملاقات پر وائٹ ہاؤس کی مذمت
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ کی سفید فام بالادستی کے حامی سے ملاقات نے امریکہ میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی سابق صدر ٹرمپ کی فلوریڈا میں اپنے گھر میں سفید فام بالادستی کے قائل، ہولو کاسٹ کے انکار سمیت یہود مخالف خیال رکھنے والے سنگر نیک فیوینٹس اور ریپر سنگر کینی ویسٹ کے ساتھ ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹروتھ سوشل کے اپنے اکاونٹ پر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ریپر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ کینی ویسٹ نک فیوینٹس سمیت اپنے دوستوں کو بھی لایا تھا۔ مجھے نیک فیوینٹس کے متعلق کوئی علم نہ تھا۔
Load/Hide Comments


