ڈاکٹریاسمین راشد نے اعظم سواتی پرظلم کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کر دی
لاہور(انتخاب نیوز) صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اعظم سواتی پرظلم کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اعظم سواتی کے خاندان پر ظلم ہوا ہے جس کا از خود نوٹس لیا جائے۔اس موقع پر عندلیب عباس،آمنہ جنجوعہ،شنیلاعلی،شنیلاروتھ،سعدیہ سہیل رانا اور سینکڑوں خواتین موجودتھیں۔صوبائی وزیرصحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سینکڑوں خواتین کے ہمراہ اعظم سواتی کی گرفتاری پروفاقی حکومت کے خلاف جی پی او چوک سے سپریم کورٹ رجسٹری تک احتجاجی ریلی کی قیادت بھی کی۔خواتین نے آنکھوں پرکالی پٹیاں باندھ کرسپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کیا۔خواتین نے امپورٹڈحکومت نامنظوراوراعظم سواتی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج سینکڑوں خواتین کے ہمراہ اعظم سواتی پرظلم کے خلاف آوازبلندکرنے آئے ہیں۔ سینکڑوں خواتین وبچے وفاقی حکومت کی بربریت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ آزادی پاکستان کی تحریک میں بھی خواتین نے اہم کرداراداکیاتھا۔وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کے گھرگھس کرچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نااہل وفاقی حکومت نے 75سالہ سینیٹراعظم سواتی پرظلم کے پہاڑتوڑڈالے ہیں۔وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی ذاتی گھریلوویڈیوجاری کرکے ہم سب ماں بہنوں کے سرشرم سے جھکادئیے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اسی وفاقی حکومت نے 25مئی کو بھی ہمیں سڑکوں پر گھسیٹاتھا۔شریف خاندان کو ماں بہنوں کی عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔راناثنا اللہ ماڈل ٹان واقعہ میں معصوم لوگوں کاقاتل ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان کی آبادی پچاس فیصدخواتین پر مشتمل ہے۔ہم آج پوچھتے ہیں کہ کیا تمہارے گھروں میں مائیں بہنیں نہیں ہیں بزرگ انسان اعظم سواتی آنسوں سے روتارہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے چیف جسٹس آف پاکستان سے اعظم سواتی پر ظلم کے خلاف سوموٹوایکشن لینے کی استدعاکی اورکہاکہ پاکستان میں خواتین کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔خدارا ہمیں انصاف دیجئے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مولانافضل الرحمن کو مولاناکہتے ہوئے شرم آرہی ہے۔میں نے پوری زندگی میں مولانافضل الرحمن جیساگھٹیاانسان نہیں دیکھا۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کوتحلیل کرنے کے اعلان سے ن لیگ کی جان نکلنے لگ پڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔امپورٹڈحکومت نامنظور۔امپورٹڈسرکارنامنظورکے نعرے بھی لگائے۔


