قلات میں درجہ حرارت منفی تین، شدید سردی میں بھی گیس غائب، لوگوں کو شدید مشکلات
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں سردی کی شدت جاری درجہ حرارت منفی تین ریکارڈکی گئی، تفصیلات کیمطابق قلات شہر و گردونواح میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے، محکمہ موسمیات کیمطابق قلات میں درجہ حرارت منفی تین ریکارڈ کی گئی اس شدید سردی میں گیس مکمل غائب رہی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گزشتہ دنوں ہائی کورٹ آف بلوچستان نے احکامات دیئے کہ سرد علاقوں میں گیس پریشر بحال کیا جائے مگر قلات میں گیس کی بندش بدستور جاری ہے عوامی حلقوں نے فوری گیس بحالی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


