قطر فیفا ورلڈ کپ، کروشیا اور بیلجیئم کا میچ بغیر کسی گول کے برابر، مراکش نے کینیڈا کو دو ایک سے ہرا دیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کے گروپ میچز میں آج دو میچ کھیلے گئے کروشیا اور بیلجیئم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ کیا جاسکا۔ دوسرا میچ مراکش اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا جس میں مراکش نے کینیڈا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں