حساس عہدوں پر قادیانی افسران کی تعیناتی ناقابل برداشت ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

کوئٹہ(این این آئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنماء اور جامعہ دارالعلوم ضیاء القرآن کے مہتمم مولانا عطاء الرحمن رحیمی نے کہا ہے کہ اہم عہدوں پر قادیانی افسران کی تقرریاں ملک دشمنی ہے،قادیانی اسلام اور ملک کے غدار ہیں، حکومت حساس عہدوں پر قادیانی افسران کی تقرریوں سے باز رہے،منکرین ختم نبوت قانونی دائروں سے باہر نکلنے کی کوشش کر ینگے تو ہم محاسبہ کرینگے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قاد یانی پاکستان اور اسلام دو نو ں کے دشمن ہیں، قادیانی قرآن و سنت، اجماع امت اور 73 کے پاکستانی آئین کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں، پاکستان کاآئین اس با ت کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی قلیدی عہدے پر قادیانیوں کو تعینا ت کیاجائے،قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اس لئے قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والا اسلام اور آئین کا غدار ہے۔انہوں نے کہاکہ کلیدی عہدو ں پر فائز مرزائیوں کے ذمہ دار افراد ملک وملت کے مفادات سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہی وجوہات کی بنا پر مرزائیوں کا کلیدی مناصب پر برقرار رہنا صرف مذہبی نقطہ نظر سے نہیں، بلکہ ملک کی اکثریت کے معاشی، سماجی، معاشرتی مفادات کے تحفظ او رملک وملت کی سا لمیت کے لحاظ سے بھی تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں