پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16دسمبر سے 6جنوری تک کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7جنوری کو شائع کی جائے گی،9جنوری سے 23جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے، قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


