اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دےدی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔
Load/Hide Comments


