رانا ثنا آپ وزیر داخلہ ہیں، سرحد پار سے کی گئی کارروائیاں روکنا آپ کی ذمے داری ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے وہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے تازہ بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیرِ داخلہ ہیں، سرحد پار سے کی جانے والی کارروائیاں روکنا آپ کی ذمے داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی ادارے آپ کی حکومت کے زیرِ کنٹرول ہیں، اپنے وزیرِ دفاع کو بھی خواب خرگوش سے جگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا کام اندرونی امن و امان برقرار رکھنا اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپ لوگ صرف اپنی لوٹ مار کے پیسوں اور سیاست کو بچانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں