بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے اندوہناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
اوتھل (انتخاب نیوز) ضلع لسبیلہ کے قدیمی شہر بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے اندوہناک واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی سردارزادہ عزیزاللہ رونجھو بھی وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے قدیمی شہر بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے اندوہناک واقعے میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے معروف قبائلی شخصیت سردار غوث بخش رونجھو کے فرزند سردارزادہ عزیز اللہ رونجھو بھی کراچی کی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اس طرح سانحہ بیلہ کے جاں بحق افراد کی تعداد اب تک 16 ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


