شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 6 کارندے گرفتار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مرکزی کمان کے تحت فورسز نے گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران میں شام کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تین چھاپامار کارروائیاں کی ہیں اوران میں داعش کے چھے کارندوں کو حراست میں لے لیاہے۔مرکزی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں داعش کا ایک سینئر رکن بھی شامل ہے اور وہ شام میں ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


