بنگلا دیش، سمندر میں لاپتہ 180 روہنگیا مسلمانوں کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے گزشتہ کئی برسوں میں اب تک کا غالبا یہ سب سے بڑا سانحہ ہے۔ بنگلہ دیش میں رفیوجی کیمپوں کی ابتر حالت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں ایک کشتی پر سوار 180روہنگیا مسلمان سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر)نے پیر کے روز کہا کہ نومبر کے اواخر میں ایک کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش سے اپنا سفرشروع کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ وہ سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ کشتی پر سوار تمام 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ کشتی اس لائق نہیں تھی کہ اس پر سفر کیا جائے اور دسمبر کے اوائل میں ہی اس میں خرابی پیدا ہونے کی اطلاعات ملنے لگی تھیں۔ بعد میں اس سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
Load/Hide Comments


