حق دوتحریک کے رہنما وسیم سفر اورصبغت اللہ ضمانت پر رہا

تربت(نمائندہ انتخاب)تربت سے حق دوتحریک کے دورہنماضمانت پر رہا،نیشنل پارٹی اور سول سوسائٹی نے رہائی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حق دوتحریک کے دو رہنما وسیم سفر اورصبغت اللہ شاہ جی گرفتار ہوئے تھے وہ نیشنل پارٹی کی ضمانت پر رہا کردئے گئے۔نیشنل پارٹی کی مقامی قیادت نے انکی رہائی کیلئے اھم کردار ادا کیا۔اس موقع پر آل پارٹیز کیچ نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر سمیت مکران بھر میں حق دوتحریک اور دیگرسیاسی جماعتوں کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں