خضدار دھماکے میں زخمی شخص چل بسا، بسیمہ ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی
خضدار، واشک (انتخاب نیوز) خضدار دھماکے میں زخمی ہو نے والاشخص جاں بحق ہوگیا۔ بسیمہ میں گاڑی الٹنے سے پانچ افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک۔ خضدار میں گزشتہ شب شاہراہ پر مقامی پیٹرول پمپ کے قریب بم دھماکے میں موٹرسائیکل سوار آفتاب شاہ زخمی ہوا تھا جنہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ بسیمہ میں گاڑی الٹنے سے پانچ افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک ہسپتال منتقل لیویز ذرائع کے مطابق ڈبل کیبن پک اپ گاڑی سوراب سے خاران جا رہی تھی کہ بسیمہ کے علاقے کلغی کے مقام پر گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے زخموں کو لیویز اہلکاروں نے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے زخموں کا تعلق ضلع خاران سے بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


