سیکورٹی فورسز پر حملے ریاست سے جنگ کے مترادف ہیں، نواب ثنا اللہ
کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے پشاور میں تخریبی حملے کی مذمت پولیس کے جوانون کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تخریبی واقعات میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے ۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو تخریب کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے ریاست سے جنگ کے مترادف ہیں۔ وفاقی حکومت تخریب کاروں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے، تخریب کار اپنے بزدلانہ حملوں کے ذریعے ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، اب وقت آگیاہے نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کرکے تخریب کاروں کا مکمل صفایا کیا جائے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور بلندی درجات کے لئے دعاکی۔


