حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق حرمین میں نماز عیدکیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی۔ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس کاکہنا ہے کہ حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔گزشتہ روز سعودی عرب سمیت خلیجی ریاست قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔دوسری جانب ترجمان سعودی وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں27 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہےگا،جس کے تحت تمام صوبوں، شہروں اور قصبوں میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران پہلے سے جاری پاس موثر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں