جنوبی سوڈان کے دس وزراء میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

خرطوم;جنوبی سوڈان میں کابینہ کے دس ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ملک کے وزیر اطلاعات مائیکل مکوئی نے بتایا کہ وزیر صحت کے علاوہ اعلیٰ سطحی کورنا وائرس ٹاسک فورس کے تمام ارکان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔انھوں نے تردید کی کہ ملک کے صدر سلوا کیر، جو خود بھی اس ٹاسک فورس کا حصہ ہیں، کورونا وائرس سے بیمار ہیں۔ایک روز پہلے ہی ملک کے نائب صدر نے اپنے اور اپنی اہلیہ اینجلینا تینی میں جو وزیر دفاع ہیں، کووڈ 19 کی تشخیص کا اعلان کیا تھا۔حکومت نے اعلان کیا کہ کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام وزراء اب تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔جنوبی سوڈان میں گزشتہ چھ دنوں میں 300 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں