حب شہر میں ٹریفک جام عوام کیلئے عذاب بن گیا، پیدل چلنا بھی مشکل
حب (انتخاب نیوز) حب ٹریفک جام کا مسئلہ عوام کے لیے درد سر بن گیابزرگ،خواتین،بچے،مریضوں اسکول کے طلباء و طالبات سمیت گھنٹوں کے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کو کئی بار نشاندہی کروانے پر بھی کوئی خاطر خواہ عمل نہیں ہورہاان خیالات کا اظہاجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و امیر حب شاہ محمد صدیقی نے کیا انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر حب ایس ایس پی ٹریفک جام کے مسئلے پر سنجیدگی سے عمل پیرا نہیں ہے کئی باران کے علم میں یہ بات لاچکے ہیں مگر ٹریفک جام کا مسئلہ جوں کا توں ہے انہوں نے کہا کہ نتیجتاً عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حب سمیت اندورنی بلوچستا ن سے کراچی جانے والے مریض اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ اسکول چھٹی کے بعد طلباء و طالبات گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے حب شہر میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے اور جس کی مرضی جہاں چاہیں گاڑی پارک کرے کوئی پوچھنے والا نہیں آٹو رکشوں کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ڈپٹی کمشنر حب ایس ایس پی حب اس مسئلے فوری طورپر حل کرنے کے لیے مستقل طور پر کوئی حکمت عملی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام حب سخت ردعمل دے گا۔


