سندھ اور کراچی میں لاکھوں پشتون عوام کو قومی،صوبای اسمبلیوں اور بلدیاتی حلقوں سے یکسر طور پر محروم رکھا گیا ہے، پشتونخوا میپ

سکھر/جیکب آباد(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبای صدر اور ممبر صوبای اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے پشتونخوا میپ سندہ کے صوبای کانفرنس منعقدہ 19فروری بمقام کراچی کی تیاریوں کے سلسلے میں پشتونخوا میپ ضلع سکھر اور ضلع جیکب آباد کے کارکنوں کا الگ الگ اجلاس اور اجتماعات منعقد ھوے،جس میں پارٹی رھنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی سکھر کے اجلاس سے ایم پی سے نصراللہ خان زیرے،کرم خان بڑیچ،عظیم خان اور باچا خان نے خطاب کیا جبکہ ضلع جیکب آباد کے اجلاس سے نصراللہ خان زیرے،میر امان اللہ خان پھٹان اور وزیر خان نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ سندہ میں آباد لاکھوں پشتون عوام کی سرومال کا اور ان کے تمام شھری حقوق کا تحفظ سندہ حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں آتا ھے اور باالخصوص کراچی کے لاکھوں پشتون عوام کو قومی،صوبای اسمبلیوں اور بلدیاتی حلقوں سے یکسر طور پر محروم رکھا گیا ھے جو صریحا آئین و قانون کی خلاف ورزی ھے انھوں نے کہ پشتونخوا میپ ملک اور پشتونخوا وطن میں آباد پشتونوں کے حقوق کے لئے جہدوجہد تیز کریگی اور پارٹی کا کامیاب اور تاریخ ساز کانگرس اور کانگرس کے نومنتخب رھنما اداروں اور پارٹی کے جوان چیرمین اور ملی شھید افغان شھید عثمان خان کاکڑ کے فرزند خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیرمین محترم مختیار خان یوسفزئی پشتونخوا وطن کی ملی وحدت،واک اختیار،ملک میں جہموریت،قوموں کے حقوق اور افغانستان میں پنجابی استعمار کی مسلسل مداخلت و جارحیت کو بند کرنے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر لائحہ عمل طے کریگی،انھوں نے کہا سندہ کے کارکنوں کو سندہ کے صوبای کانفرنس منعقدہ 19 فروری بمقام کراچی کی مکمل تیاری کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں