افغانستان، لوگر میں صوبائی کونسل کا رکن تین محافظوں سمیت ہلاک
کابل:افغانستان کے وسطی صوبے لوگر کی صوبائی کونسل کا ایک رکن کابل میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں غیرت کے تین محافظ بھی مارے گئے۔ فی الحال اس واردات کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔کابل پولیس نے اس حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق کابل پولیس کی ترجمان فردوس فارامارز نے صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر غیرت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ اس حملے کے محرکات معلوم ہوئے ہیں۔ کابل پولیس نے اس حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ لوگر صوبے کے گورنر نے بھی غیرت کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں غیرت کے تین محافظ بھی مارے گئے۔ فی الحال اس واردات کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments