بلوچستان، حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا اسی طرح لورالائی میں فائرنگ سے جمعہ نامی شخص کو قتل کردیا گیا چمن میں موٹر سائیکل حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی انتظامیہ کررہی ہے۔ دریں اثنا دکی میں کوئلہ کان میں دم گھنٹے سے دو کان کن بے ہوش ہوگئے۔ بدھ کو دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کان کنی کے دوران زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے دو کانکنوں عبداللہ ولد عبدالحلیم اور محمد یعقوب ولد عبدالعزیز ساکنان قمرالدین ژوب کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں