بلوچستان میں جامعات مالی بحران کا شکار ہیں، بہتری کے اقدامات کررہے ہیں، پروفیسر ساجدہ نورین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے ویمن یونیورسٹی کے لیے عطیہ کی گئیں تین ہزار کرسیوں میں سے 1 ہزار کرسیوں کی حوالگی کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے جبکہ یونیورسٹی کے ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق بھی منصوبے زیر غور ہیں جن میں ملازمین کیلئے رہائشی کوارٹر, سالوں سے ڈیلی ویجز, ایڈہاک و کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کی مستقلی اور تنخواہوں میں دیگر الاؤنسز شامل ہیں چونکہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر جامعات مالی بحران کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یونیورسٹی انتطامیہ شب و روز ادارے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ ایس بی کے وویمن یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی بہترین جامعات میں ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے بین المحکمہ جاتی مالی امور کی جانچ پڑتال کا عمل گزشتہ دو دہائیوں سے نہیں کیا گیا تھا، جس کا اب انتہائی باریک بینی سے آغاز کیا جا چکا ہے اور ضرورت پڑنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارے کے عطیہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں