تحفظ ناموس صحابہؓ بل کی مخالفت کرنیوالا گروہ ہی اصحاب رسول کا گستاخ ہے، سنی رابطہ کونسل
دالبندین (انتخاب نیوز) سنی رابطہ کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ثناءاللہ فاروقی‘ حافظ عبداللہ صدیقی مولانا احمد اللہ فاروقی، مولانا عبداظاہر صدیقی، جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا اللہ بخش ناروئی، جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا محمد یعقوب، قبائلی رہنما ماسٹر عبدالرحمن حسنزئی اور دیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے تحفظ ناموس صحابہ کرامؓ بل پاس کرانے پر مولانا عبدالاکبر چترالی اور قومی اسمبلی کے تمام اراکین کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہہ کے گستاخوں کے خلاف پہلے بھی قانون بن چکا تھا اس میں سزا صرف تین سال تھی جو کہ ناکافی اور غیر موثر تھی اب اسی قانون میں ترمیم کرکے سزا کو بڑھا کر کم از کم دس سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کردی گئی ہے جو کہ سینیٹ میں پاس ہونے کی منتظر ہے لہذا سینیٹ کے تمام اراکین سے اس بل کی جلد منظوری کی استدعا کی جاتی ہے کیونکہ یہ بل پاس کرانے سے ملک سے فرقہ واریت ختم ہوگی اور قتل و غارتگری کا سلسلہ رک جائے گا۔ ان کے مطابق جو گروہ اس بل کی مخالفت کررہا ہے درحقیقت یہی طبقہ اصحاب رسول کے گستاخ ہیں جن کی مخالفت بلا جواز اور ناقابل برداشت ہے ہم سینیٹ آف پاکستان کے تمام سییٹرز سے استدعا اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی اصحاب ناموس بل کو سینیٹ سے بھی پاس کرکے حب اصحاب اور صحابہ کرامؓ کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیں اور صحابہ کرامؓ کی ناموس کے خاطر اپنا عملی طور پر حق ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اصحاب کرامؓ ناموس کے خاطر ہم اپنے جان و مال سب چیز قربان کرنے کو تیار ہیں۔ سینیٹرز اصحاب ناموس بل کو سینیٹ سے پاس کرکے اپنے لئے بدلے اور تحفے میں جنت الفردوس میں محل اور جگہ بنالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اسلام ہمارے ایمان کا جز ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے اسلام ہم تک پہنچی ہم ان کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔


