شیخوپورہ میں خاتون کو برہنہ کرکے تشدد، ملوث 5 ملزمان گرفتار

شیخوپورہ (انتخاب نیوز) شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں خاتون کو بے لباس کرکے تشدد کے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او شیخوپورہ کی سربراہی میں ٹیم نے خاتون کی فوٹیج سامنے آنے پر مرکزی ملزم زین کو گرفتار کرلیا بعد ازاں مرکزی ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھریلو تنازع پر متاثرہ خاتون کو اغوا کیا، ڈیرے پر لے جا کر انہیں بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا خاوند ملک سے باہر ہے، ملزمان کو شبہ تھا کہ مثاثرہ خاتون کے خاوند ان کی بہن کو طلاق کا سبب بنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں