پاکستان میں قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق بنایا جائے، سینیٹر مشتاق خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمدخان کی تمام قوانین کو قرآن وسنت کے مطابق بنانے، وفاقی شرعی عدالت کو مزید فعال بنا نے اورججز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظورکرلی گئی ۔پیر کو نجی کاروائی کا دن تھا ۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔سینیٹر مشتاق احمد کی متذکرہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت تمام موجودہ قوانین قرآن وسنت کے مطابق بنائیں جائیں، کیونکہ آئین نے پابند بنایا ہے کہ ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائے گا۔وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ میں شرعی اپیل بینچ کی خالی اسامیاں پر کی جائیں، شرعی اپیل بنچ کی کم سماعت کے باعث اہم مقدمات التوا کا شکار ہیں،ایوان شرعی عدالتوں اہم مقدمات کے التوا پر گہری تشویش کااظہار کرتاہے،قراردادکو منظور کرلیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں