پاکستان تباہی کے دہانے پر، ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر، برطانوی جریدہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں ، ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پچھلے دنوں پاور بریک ڈاﺅن ، موسمیاتی تباہ کاری اور تخریب کاری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں