اصفہان ڈرون حملے میں ملوث ملزمان گرفتار، اسرائیلی کرایہ کے فوجیوں نے حصہ لیا، ایران
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے کہا ہے کہ ایران کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے وسط میں اصفہان شہر میں ایک فوجی مقام پر رواں ماہ ڈرون حملے کے اہم مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس کارروائی میں اسرائیلی کرائے کے فوجیوںنے حصہ لیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق یکم فروری کو اصفہان میں وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے ایک صنعتی مرکز کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کے مرکزی مجرموں کی شناخت کر لی گئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ اب تک اس فعل میں اسرائیلی کرائے کے فوجیوں کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔دوسری جانب ایران نے ایک صحافی کو رہا کر دیا جسے پولیس حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد مہینوں پہلے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


