گوادر میں ضلعی انتظامیہ کی زیر صدارت ورلڈ فوڈ پروگرام ورکنگ سیشن اجلاس
گوادر : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد زوہیب الحق کی زیر صدارت اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ورکنگ سیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈبلیو ایف پی کے فوکل پرسن حیدر جمالدینی سمیت ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے پی ڈی ایم اے بلوچستان ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے مختلف پروگرامز پر عمل درآمد شروع کی جائے گی جبکہ پی ڈی ایم اے بلوچستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے اپریل میں ضلعی سطح پر مشاورتی اجلاس بھی منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں اس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں حکومتی محکموں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ضلعی سطح پر ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے تیاریوں سے متعلق امور پر جامع مشاورت کی گئی۔


