کسٹم اہلکاروں کے غیر منصفانہ رویے کیخلاف چاغی میں ٹرانسپورٹروں کا شاہراہ پر دھرنا

دالبندین (آن لائن) چاغی میں ٹرانسپورٹرز نے کسٹمز اہلکاروں کی غیر منصفانہ رویئے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کردی۔ شاہراہ بند ہونے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی ہر طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بدھ کی شام دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹائر جلاکر بلاک کی گئی ہے جہاں انہوں نے کسٹمز اہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ کسٹمز اہلکار گاڑیاں پکڑ کر رشوت طلب کرتے ہیں ہم نے مجبورا شاہراہ بند کردی ہے جب تک پکڑے گئے گاڑیوں کو نہیں چھوڑا جاتا شاہراہ نہیں کھولا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں