اسرار اللہ زہری نے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اور 9 اراکین کو شوکاز جاری کردیے
خضدار (بیورو رپورٹ) بی این پی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری نے پارٹی کے سینٹر ل کمیٹی کی اجلاس مورخہ 13 فروری 2023ءمیں دانستہ طور پر عدم شرکت کرنے اور جبکہ اس کے برعکس غیر آئینی اجلاس میں شرکت کرنے اور پارٹی کے مرکزی صدر کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنے پر سینٹرل کمیٹی کے نو اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،شوکاز نوٹس کا ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کی پابند کردی ہے بی این پی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری کے دستخط سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے نو اراکین شکیل احمد،عبدالوکیل،حاجی اکبر،یاسر شاہوانی،نثار کاشانی،علی اکبر جتک،رحم دل،عبید مری،اور الہی بخش کو بی این پی (عوامی) کے صدر میر اسرار اللہ خان زہری کی جانب سے کراچی میں طلب کردہ سنٹرل کمیٹی اجلاس بمورخہ 13 فروری2023 ءمیں دانستہ شرکت نہ کرنے اور اس میں مقابلے میں ایک غیر آئینی اجلاس میں شرکت کرنے،پارٹی کے مرکزی صدر کے خلاف بیان بازی کرنے کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے متعلقہ ممبران سنٹرل کمیٹی کے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر شوکاز نوٹسز کا جواب دیں کہ انہوں نے کیوں آئین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے نہ پارٹی کے مرکزی صدر کے خلاف پرنٹ اور سوشل میڈیا میں بیان بازی کی ساتھ میں اجلاس میں دانستہ طور پر شرکت نہیں کی اور اس کے برعکس ایک غیر آئینی اجلاس کا حصہ بنے اگر ایک ہفتے کے اندر اندر مندرجہ بالا اراکین سنٹرل کمیٹی نے شوکاز نوٹسیز کا جواب نہیں دئیے تو خود کو تین تین ماہ کے لئے معطل سمجھیں۔