بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

پنجگور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد کاشانی کے یمراہ سول اسپتال پنجگور میں بچے کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا اس موقعے پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر بہناز بلوچ نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیا اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد کشانی اسسٹنٹ کمشنر امجد علی سومرو پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکٹر منیراحمد ڈاکٹر منظور احمد بلوچ ڈی ایس وی حبیب اللہ بلوچ ریاض احمد اوردیگر موجود تھے

Photo by Google

خاران میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی نے پولیو مہم کا افتتاح کرلیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد کبدانی ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرڈاکٹر شیرآحمد بلوچ ضلعی آفیسران سمیت مختلف مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر بشیر احمد کبدانی نے پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی

نوکنڈی  اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب ڈویڑن کے تین یونین کونسل نوکنڈی، جھلی اور تفتان میں پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ملک بھر کی طرح قلات میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ نے ڈی ایچ کیو قلات میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا  اس موقع پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نسیم لانگو نے ڈپٹی کمشنر قلات کے مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ  قلات کے کل انیس یونین کونسلوں میں 46249 بچوں کو پولیس کے قطرے پلائے جائیں گےچاغی میں تین روزہ  پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا تحصیلدار چاغی اکبر رند بلوچ، چاغی میڈیکل آفیسر وسیم باری یاگزئی  نے آر ایچ سی چاغی میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے چاغی کے مختلف ایریا  میں پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا میڈیکل آفیسر وسیم باری یاگزئی اور تحصیلدار چاغی اکبر رند بلوچ  چاغی شہر اور گردونواح کے علاقوں کے گھروں کے دروازوں پر دستک دیتے ہوئے پولیو ٹیموں کی آمد اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے  بارے میں دریافت کیاڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے بچے کو پولیو کے قطرے ہلاکر مہم کا افتتاح کیا۔اسموقع ہر انکے ہمراہ ڈی ایچ او دکی قربان علی مگسی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محیب اللہ کاکڑ،پی ای او ڈاکٹر شاہ جہان زرکون،اور دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں