تربت، ماحل بلوچ کی گمشدگی کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)ماحل بلوچ کی گمشدگی اور بعدازاں ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری۔ بلوچ خاتون ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ بلوچستان سول سوسائٹی نے اپنی کال واپس لے کر بی وائی سی کے احتجاج کی حمایت کردی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی تربت نے گمشدہ ماحل بلوچ کی گرفتاری اور ان پر مبینہ الزامات کیخلاف آج عطاشاد ڈگری کالج تربت سے شھید فدا چوک تک ریلی نکالی کر احتجاج کیا ۔ احتجاجی ریلی کا آغاز عطا شاد ڈگری کالج تربت سےہو ا۔ جبکہ بلوچستان سول سوسائٹی نے اپنی کال واپس لیتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں