ورلڈ بینک کے تعاون سے نوشکی میں 152 افغان مہاجرین نے ہنری مندی کورس مکمل کرلیا
نوشکی ; ورلڈ بینک حکومت بلوچستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلیپ پروجیکٹ انوویٹو ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نوشکی کے زیراہتمام پینتالیس روزہ ہنرمندی کورس کے اختتام پر نوشکی میں 152 افغان ریفیوجی بینیفشریز کو گھریلو مرغبانی اور سن بیسڈ سولر ڈرائر کی ٹول کٹس تقسیم کئیے گئے تقریب سے بلیپ پروجیکٹ کے مانیٹرنگ آفیسر سنگین بلوچ کمشنریٹ فار افغان ریفیوجی جنید مینگل آئی ڈی او بلیپ پروجیکٹ کے ریجنل کوارڈینیٹر عتیق الرحمان آئی ڈی او کے ریجنل کوارڈینیٹر حاجی عبدالرحمان بادینی افغان ریفیوجیز کے نمائندہ حافظ عبدالوہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت اور بیروزگاری ایک اہم مسلہ ہے جس کے اثرات کو کم کرنے کے لیئے حکومت نے ہنر مندی کا پروگرام شروع کر رکھا ہے تاکہ نہ صرف ہنرمندافراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکیں بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں اس مقصد کے لیئے حکومت بلوچستان پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے بلیپ پروجیکٹ کے زریعے صوبے کے آٹھ اضلاع نوشکی چاغی مستونگ پشین قلعہ عبداللہ ژوب اور شیرانی میں چار ہزار میل فی میل افغان ریفیوجیز کو تین مختلف ٹریڈ سن بیسڈ سولر ڈرائر، کچن گارڈننگ اور گھریلوں مرغبانی پر تربیت دی جارہی ہے ہنر مند افراد نہ صرف روزگار حاصل کر سکیں گے بلکہ اپنی بچوں کو مناسب اور اچھی غذا دے کر ان کی صحت کا بھی خیال رکھ سکیں گے اس پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کا معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔


