پاکستان اور ائی ایم ایف کے گزشتہ روز مذاکرات نہ ہوسکے، معاہدہ تاخیر کا شکار

اسلام اباد(مونیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے اور اب مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنیکے بعد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پرعمل درآمدکرناہوگا جس کے تحت حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے فیصلے سے ائی ایم ایف کو اگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہیکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو اب مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں